ریلوے انٹر ڈویژنل ہینڈ بال چمپئن شپ ،لاہور ڈویژن نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

ہفتہ 12 نومبر 2016 13:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈویژنل ہینڈ بال چمپئن شپ کے مقابلے مغلپورہ انسٹیٹیوٹ گرائونڈ پر ہوئے۔

(جاری ہے)

لاہور ڈویژن نے ٹرافی جیت لی جبکہ ورکشاپس ڈویژن نے دوسری اور ملتان ڈویژن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ورکشاپس ڈویژن ذوالفقار شیخ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ راشد محمود بٹ، سید نجم السعید، اقبال بٹ، اویس اکبر اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :