حکمت یار کا امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے افغانستان میں تعینات امریکی افواج کی فوری واپسی کا مطالبہ

افغانستان کے عوام کواپنے مسائل خود حل کرنے کا موقع دینا چاہیے

ہفتہ 12 نومبر 2016 13:23

حکمت یار کا امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے افغانستان میں تعینات ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے افغانستان میں تعینات امریکی افواج کی فوری واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان کے عوام کواپنے مسائل خود حل کرنے کا موقع دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو افغان میڈیا کے نام جاری مکتوب میں انہوں نے کہا ہے کہ افغانوں کو آزادانہ اورشفاف انتخابات کے ذریعے اپنی قیادت کے انتخاب کا موقع دینا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی اورفوجی کارروائیوں سے شہری ہلاکتوں کے واقعات رونماء ہورہے ہیں اس ضمن میں انہوں نے قندوز میں حالیہ بمباری کا حوالہ دیا جس میں 30سے زائد شہری ہلاک ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ حزب اسلامی اورافغان اعلیٰ امن کونسل نے حال ہی میں ایک امن معاہدے پردستخط کئے ہیں۔