ترکی ،ْدہشتگردوں سے تعلق کے شبہ ،ْ370 تنظیموں پر پابندی

ہفتہ 12 نومبر 2016 13:23

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) ترکی میں دہشتگردوں سے تعلق کے شبہ میں تین سو ستر تنظیموں پر پابندی لگادی گئی۔ترک وزارت داخلہ کے مطابق یہ تنظیمیں قومی سلامتی کیلئے خطرہ تھیں ۔

(جاری ہے)

ترک وزارت داخلہ کے مطابق یہ تنظیمیں 39 صوبوں میں کام کر رہی تھیں، ان تین سو ستر تنظیموں میں سے ایک سو نوے تنظیموں کا تعلق دہشتگرد تنظیم پی کے کے سے تھا۔ایک سو تریپن تنظیموں کا تعلق گولن کے دہشتگرد گروپ فیٹو سے ہے۔ اسکے علاوہ آٹھ کا تعلق داعش اور انیس کا بائیں بازو کے دہشتگرد گروپ ڈی ایچ کے پی سی سے ہے۔

متعلقہ عنوان :