ٹرمپ کی کامیابی سے یورپ اور امریکہ کے تعلقات متاثر ہونے کا خطرہ ہے ،ْ صدر یورپی کمیشن

ہفتہ 12 نومبر 2016 13:21

لگسمبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) یورپی کمیشن کے صدر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب سے یورپ اورامریکہ کے تعلقات متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ ہمیں ٹرمپ کیساتھ 2سال ضائع کرنے ہوں گے جب تک کہ وہ دنیا کا دورہ کرکے اسے جان نہ لیں۔

(جاری ہے)

لگسمبرگ میں خطاب کرتے ہوئے جین کلاڈ ینکر نے کہا کہ ہمیں ٹرمپ کو یہ بتانا ہوگا کہ یورپ کیا ہے، کیسے کام کرتاہے، ان کی بنیاد اور ڈھانچے کے لحاظ سے بین الابراعظمی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام طورپر امریکی یورپ پر زیادہ توجہ نہیں دیتے جہاں تک ڈونلڈ ٹرمپ کا تعلق ہے ان کے خیال میں بلجیم ہمارے براعظم پر موجودکوئی دیہات ہوگا۔

متعلقہ عنوان :