اقوام متحدہ کا میانمر سے راکھائن میں خواتین اور لڑکیوں پر جنسی تشدد کے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ

ہفتہ 12 نومبر 2016 13:21

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) اقوام متحدہ نے میانمر پر زور دیا ہے کہ وہ شمالی ریاست راکھائن میں خواتین اور لڑکیوں پر جنسی تشدد کے واقعات کی تحقیقات کرے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشیدگی کے شکار علاقوں میں جنسی تشدد کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ زینب حوا بنگورا نے اپنے بیان میں میانمر حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ جنسی تشدد کے واقعات کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طبی امداد اور نفسیاتی و سماجی خدمات کی فراہمی کیلئے انسانی امداد کی تنظیموں کی محفوظ رہ جانے والوں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنوں و میڈیا نمائندوں کی متاثرین تک رسائی پر عائد پابندیاں ہٹائی جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تشدد کے واقعات جاری رہے تو مستقبل میں جنسی تشدد کے مزید واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میانمر کی حکومت مزید واقعات کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :