میانمر نے متنازعہ ’’مائیٹسون ڈیم‘‘ کی تحقیقات شروع کر دی

ہفتہ 12 نومبر 2016 13:21

ینگون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) میانمر نے متنازعہ ’’مائیٹسون ڈیم‘‘ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی ریاست کاچن میں 3.6 ارب ڈالر مالیت کے مائیٹسون ڈیم کی تعمیر 2011ء میں احتجاجی مظاہروں کے بعد روک دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ تحقیقات میں ڈیم کی تعمیر کے مخالفین کا موقف بھی سنا جائے گا جس کے بعد ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ڈیم کی تعمیر کے مخالفین نے احتجاجی مظاہروں کے دوران ڈیم کے ماحولیات پر اثرات اور سیفٹی بارے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔