امریکی ریاست اوکلا ہاما ، ویب راسکا اور کیلیفورنیا میں رائے دہندگان کا سزائے موت کی بحالی کے حق میں ووٹ

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:59

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) امریکی ریاست اوکلا ہاما ، ویب راسکا اور کیلیفورنیا میں رائے دہندگان نے سزائے موت کی بحالی کے حق میں ووٹ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حیران کن کامیابی سے جہاں کئی بڑے واقعات ہیڈ لائنز میں نہیں آسکے وہاں تین امریکی ریاستوں میں سزائے موت کے حق میں ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج بھی اخبارات کی شہ سرخیوں میں آنے سے قاصر رہے ۔

رپورٹ کے مطابق اوکلا ہاما ، ویب راسکا اور کیلیفورنیا میں ہونیوالے ریفرنڈم میں اکثریت میں سزائے موت کی بحالی یا اسکی حمایت میں ووٹ دیا ۔ رپورٹ کے مطابق ریفرنڈم کے نتائج سے ملک میں سزائے موت پر عملددرآمد کے واقعات میں اضافے کا امکان نہیں ہے تاہم ماہرین نے اس اقدام کو غلط سمت میں ایک قدم قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :