کینسر کا مریض پانچ سالہ مداح انگلش کلب کا بہترین اعزازی کھلاڑی قرار

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:42

کینسر کا مریض پانچ سالہ مداح انگلش کلب کا بہترین اعزازی کھلاڑی قرار

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء)انگلینڈ کے فٹ بال روچڈیل کے سرطان کے شکار 5 سالہ ننھے مداح جوشوا مک کورمیک کو انگلش فٹ بال لیگ کا مہینے کا بہترین اعزازی کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جوشوا مک کورمیک دماغ کے سرطان میں مبتلا ہیں اور انھیں ہارٹ پول میں چیکاٹریڈ ٹرافی کے میچ کے دوران سال کے بہترین اعزازی کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا۔

ننھے مداح اپنی بیماری کے باعث اس میچ کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود نہیں تھے۔

(جاری ہے)

تاہم اگلے روز اس میچ کی ایک ٹیم نے جوشوا مک کورمیک نام کی جرسی انھیں پیش کی اورٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے نئے ساتھی سے ملاقات کی۔ روچڈیل کے مالک کیتھ ہل کا کہنا تھا کہ جوشوا کی خبر سے کلب میں ہرکسی کا دل ٹوٹا ہے جبکہ ٹیم نے پہلی دفعہ فروری میں ان سے ملاقات کی تھی۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 'یہ اعزاز اس روایت کا حصہ ہے جو مہینے کا بہترین منیجر اور بہترین ڈویڑنل کھلاڑیوں کے اعلان کے وقت دیا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 'کلب کو اپنے ننھے مداح کے دستخظ کے لیے ایک خاص ٹرافی بھیج دی جائے گی'۔