بی پی ایل، بیریسل بلز نے کومیلا وکٹورینز کو 6 وکٹوں سے دھول چٹادی

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:42

بی پی ایل، بیریسل بلز نے کومیلا وکٹورینز کو 6 وکٹوں سے دھول چٹادی

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے چھٹے میچ میں بیریسل بلز نے کومیلا وکٹورینز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق کومیلا وکٹورینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

کومیلا وکٹورینز کی جانب سے مارلن سیموئلز 48 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ بیریسل بلز نے 130 رنز کا ہدف میچ ختم ہونے سے 9 گیندیں پہلے ہی 4 وکٹوں کے نقصان پر عبور کرلیا۔ بیریسل بلز کی جانب سے پریرا 34 اور مشفق الرحیم 33 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ کومیلا وکٹورینز کی جانب سے عماد وسیم، سہیل تنویر، نبیل صمد اور محمد شریف نے 1 ، 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔