بی پی ایل، راج شاہی کنگز نے ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:42

بی پی ایل، راج شاہی کنگز نے ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے ساتویں میچ میں راج شاہی کنگز نے ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے بی پی ایل کے ساتویں میچ میں راج شاہی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہوا اور یہ میچ 6 وکٹوں سے اپنے نام کرلیا۔

ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 138 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی جانب سے مصدق حسین 59 رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔ راج شاہی کنگز کی جانب سے مہدی حسن میرازاور سمیت پاٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابو الحسن نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔راج شاہی کنگز نے 139 رنز کا ہدف انتہائی آسانی کے ساتھ 18 اعشاریہ 1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے سمیت پاٹیل 44 رنز بنا کر سب سے آگے رہے جبکہ صابر رحمان نے 31 اور عمر اکمل نے 27 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔