اٹلی،ہزاروں فٹ بلندی سے بیس جمپنگ کا مظاہرہ

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:40

اٹلی،ہزاروں فٹ بلندی سے بیس جمپنگ کا مظاہرہ

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) ایڈونچر کے شوقین نوجوان اپنا شوق پورا کرنے کی خاطر ہر خطرے سے ٹکرا جاتے ہیں اور اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

اٹلی سے تعلق رکھنے والے منچلے نوجوانوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈالے ونگ سوٹ پہن کرکسی آزاد پرندوں کی طرح بیس ہزار میٹر کی بلندی سے بیس جمپنگ کی اورکسی بھی نقصان کے بغیر زمین پر پیراشوٹ کھول کر کامیابی سے اترگئے۔ ان نوجوانوں نے ہزاروں فٹ بلندی سے اڑان بھر کر ناصرف بادلوں کو چیرتے ہوئے زمین کی جانب اپنا سفر کامیابی سے مکمل کیا بلکہ بہادری کاایسا مظاہرہ پیش کیا کہ شائقین محظوظ ہوئے بنا نہ رہ پائے۔

متعلقہ عنوان :