ہوبارٹ ٹیسٹ، کینگروز گھر میں ہی ڈھیر ہو گئے ،پہلی اننگز میں 85 رنز بنا کر آؤٹ

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:40

ہوبارٹ ٹیسٹ، کینگروز گھر میں ہی ڈھیر ہو گئے ،پہلی اننگز میں 85 رنز بنا ..

ہوبارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میں کینگروز گھر میں ہی ڈھیر ہو گئے ، میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف پچاسی رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔آسٹریلیا کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر پروٹیز کے خلاف مشکلات کا شکار ہوگئی ۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم کو اس سے قبل مہمان ٹیم نے پہلا ٹیسٹ باآسانی ہرایا اور اب دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی ٹیم آسٹریلیا ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف پچاسی رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان اسٹیون سمتھ نے ناقابل شکست 48 رنز بنا کر سرفہرست رہے جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے فلینڈر 5 کائل ایبٹ تین مہرے کھسکا کر نمایاں رہے۔