الیکشن کے نتائج سے افغانستان سے متعلق پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی،امریکا

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:34

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) امریکا نے کہاہے کہ نئی سیاسی قیادت سے افغانستان سے متعلق امریکی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں امریکی سفارت خانہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں افغانستان میں تعینات امریکی سفیرمائیکل مک کینلے نے کہاہے کہ امریکا میں گزشتہ ہفتے ہونے والے انتخابات کے بعد افغانستان کیلئے امریکی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے برقرار رہیں گے،امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ رواں برس وارسا اوربرسلز میں افغانستان کے ساتھ تعلقات،اشتراک کار اورروابط کا برسلز اوروارسا میں جائزہ لیا گیا ہے،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا امریکی الیکشن کے نتائج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :