گلبدین حکمت یار کا ڈونلڈ ٹرمپ سے افغانستان میں تعینات امریکی افواج کی فوری واپسی کا مطالبہ

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:32

گلبدین حکمت یار کا  ڈونلڈ ٹرمپ سے افغانستان میں تعینات امریکی افواج ..

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے افغانستان میں تعینات امریکی افواج کی فوری واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان کے عوام کواپنے مسائل خود حل کرنے کا موقع دینا چاہئیے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق ہفتہ کو افغان میڈیا کے نام جاری مکتوب میں انہوں نے کہا ہے کہ افغانوں کو آزادانہ اورشفاف انتخابات کے ذریعے اپنی قیادت کے انتخاب کا موقع دینا چاہئیے۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی اورفوجی کارروائیوں سے شہری ہلاکتوں کے واقعات رونماء ہورہے ہیں اس ضمن میں انہوں نے قندوز میں حالیہ بمباری کا حوالہ دیا جس میں 30سے زائد شہری ہلاک ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ حزب اسلامی اورافغان اعلیٰ امن کونسل نے حال ہی میں ایک امن معاہدے پردستخط کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :