بولنگ ایکشن ، محمد حفیظ کا ری ٹیسٹ17نومبر کو برسبین میں ہوگا

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:31

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے ری ٹیسٹ کیلئے 17 نومبر کی تاریخ دیدی ، حفیظ کے ایکشن کا ٹیسٹ آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ہوگا۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ کے انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کرانے پر پابندی اس وقت لگی تھی جب ان کے بولنگ ایکشن پر سال میں دو مربتہ اعتراض اٹھایا گیایہ پابندی تو اس سال جولائی میں ختم ہوچکی لیکن انجری کی وجہ سے محمد حفیظ اب تک بولنگ ایکشن کی دوبارہ ٹیسٹنگ نہیں کراسکے۔اب پی سی بی کی درخواست پر آئی سی سی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹنگ کیلئے 17 نومبر کی تاریخ طے کی ہے اور یہ برسبین میں ہو گا۔ محمد حفیظ 14 نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔