فٹبال ورلڈکپ کوالیفائنگ میچ ، برازیل نے ارجنٹینا کو ہرا دیا

اگلے رائونڈ میں منگل کو برازیل کا پیرو ،ْ ارجنٹینا کولمبیاکا سامنا کرے گا

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:31

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) برازیل کے نیمار جونئیر اور فلپ کوٹنہونیلیونل میسی کی ارجینٹینا کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں شکست دیدی 2018 کے عالمی فٹ بال کپ کے کوالیفائنگ مقابلوں میں برازیل نے ارجنٹینا کو تین صفر سے مات دے دی ہے۔ پہلا گول پچیسویں منٹ میں، دوسرا 45 ویں جبکہ تیسرا 59 ویں منٹ میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد ناکام ٹیم کی میگا ایونٹ رتک رسائی مزید مشکل دکھائی دینے لگی ،ْ کوالیفائنگ گروپ میں جنوبی امریکا کی دس ٹیموں میں سے ارجنٹینا چھٹے نمبر پر آگئی ہے ،ْارجنٹینا کے 11 میچز میں16 اور برازیل کے 24 پوائنٹس ہیں ۔

میسی کا میچ کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب ارجنٹینا نے ہم پر متواتر حملے کئے ،ہمیں سنبھلنے کا موقع نہیں ملا ،ْدیگرمیچز میں وینزویلا نے بولیویا کو 5-0 جبکہ پیراگوائے کو پیرو کے ہاتھوں 1 کے مقابلے میں 4 گول سے زیر کیا ۔ واضح رہے کہ ہر ٹیم کیپاس اب 7 میچز باقی ہیں ۔ اگلے رائونڈ میں منگل کو برازیل کا پیرو جبکہ ارجنٹینا کولمبیاکا سامنا کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :