محمد عامر کی رفتار میں کمی نہیں آئی البتہ سوئنگ ضرور کم ہوئی ہے ،ْوسیم اکرم

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء)سابق پاکستانی آل راؤنڈر وسیم اکرم نے کہاہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی رفتار میں کمی نہیں آئی البتہ سوئنگ ضرور کم ہوئی ہے۔بی بی سی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پیسر کو جب ایک اچھی وکٹ پر بولنگ کا موقع ملا تو مسئلہ حل ہو جائیگا یہ اتنی پریشان کن بات نہیں ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محمد عامر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی پاداش میں 5 سالہ پابندی مکمل ہونے کے بعد اس سال جنوری سے دوبارہ پاکستانی ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں ،ْانٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد سے وہ اب تک 6 ٹیسٹ میچز میں 18 ،ْ9 ون ڈے انٹرنیشنل میں 12اور13 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 11وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

پی ایس ایل کے سفیر وسیم اکرم نے ایونٹ کو پاکستانی کرکٹ کے مستقبل کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل کے 2،3ایونٹس کے بعد سے بھارت کو باصلاحیت کرکٹرز ملنا شروع ہوئے تھے، ٹیلنٹ تو ان میں پہلے بھی موجود تھا لیکن بھرپور اعتماد بھی آگیا تھا کہ وہ بھی بڑے کھلاڑیوں اور بڑی ٹیموں کا مقابلہ کرسکتے ہیں، یہی کچھ پاکستان سپر لیگ بھی کریگی۔