پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیموں کے درمیان نیوٹرل مقام پر سیریز کروانے کی تجویز

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:28

پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیموں کے درمیان نیوٹرل مقام پر سیریز کروانے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیموں کے درمیان نیوٹرل مقام پر سیریز کروانے کی تجویز سامنے آگئی، قومی ہیڈ کوچ خواجہ محمد جنید کا کہنا ہے کہ سرحدی کشیدگی کے باوجود کھیلوں کو متاثر نہیں ہونا چاہیے، پاکستان اور بھارت میں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر سیریز کا انعقاد ممکن نہیں تو متحدہ عرب امارات، کویت، انگلینڈ، ملائیشیا، کینیڈا میں روایتی حریفوں کے درمیان ہاکی مقابلے کروائے جاسکتے ہیں.خواجہ محمد جنید کے مطابق اگر ہاکی بھی دونوں ملکوں کی دشمنی کی بھینٹ چڑھتی رہی تو یورپی ٹیمیں ایشیائی ٹیموں پر مکمل طور پر غلبہ پالیں گی، آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں شاندار نتائج کیلیے قومی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل مقابلوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ کھیل واحد میڈیم ہے جو دنیا کو آپس میں ملاتا اور کشیدگی کم کرتا ہے، جہاں تک پاکستان اور بھارت کا تعلق ہے تو میری ذاتی رائے میں آپ ساری زندگی لڑکر نہیں گزار سکتے، ہاکی کے مقابلے نہ صرف پاکستان اور بھارت میں بڑے مقبول ہیں بلکہ جب بھی روایتی حریف انٹرنیشنل مقابلوں میں ایک دوسرے کے سامنے آتے ہیں تو دنیا بھر کے شائقین کیلیے یہ میچز دلچسپی کا باعث بنتے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :