میکسیکو سے مذاق، فارمولا ون ڈرائیورپیریز کا ہاکرز سے سپانسرختم کرنے کااعلان

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:28

میکسیکو سے مذاق، فارمولا ون ڈرائیورپیریز کا ہاکرز سے سپانسرختم کرنے ..

میکسیکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء)میکسیکو کے فارمولا ون ڈرائیور سرجیو پیریز نے اپنے سپانسر ہاکرز سن گلاسزکی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد ٹویٹر پرمیکسیکن عوام کا مذاق اڑانے پرمعاہدہ ختم کردیا۔ہاکرز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں میکسیکن عوام کو ان کے چشمے خریدنے کا مشورہ دیا تھا تاکہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان دیوار کھڑی کرنے کے وعدے جبکہ اس کی تعمیر پر اپنے آنسو بھری آنکھوں کو چھپا سکیں۔

پیریز نے اس کے جواب میں کہا کہ وہ کمپنی سے اپنا تعلق ختم کررہے ہیں جو محض رواں ماہ ہی شروع ہوا تھا۔پیریز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ 'میں کسی کو بھی اپنے ملک کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں دوں گا'۔ہاکرز نے بیس بال کے سب سے زیادہ ٹائٹل جیتنے والی میکسیکو کی ٹیم ڈائیبلوز روجوز ڈیل میکسیکو پر بھی نشتر چلائے تھے جبکہ ان کی جانب سے بھی ٹویٹر پر جواب دیا گیا۔

(جاری ہے)

میکسیکن بیس بال ٹیم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 'میکسیکو کے لیے ہماراجذابہ سب سے پہلے ہے، اب سے ہمارے دکانوں میں اس کی کوئی چیز موجود نہیں ہوگی'۔بعدازاں ہاکرزمیکسیکو نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے ایک سنگین غلطی کی ہے اور یہ دوبارہ نہیں ہوگی'۔26 سالہ پیریز گریجویٹ ہیں اور انھیں 15 سال کی عمر سے ہی میکسیکو کے امیر ترین کاروباری شخصیت کارلوس سلم اسپانسر کررہے ہیں۔۔