5سالہ مداح انگلش کلب کا بہترین اعزازی کھلاڑی

شوا کی خبر سے کلب میں ہرکسی کا دل ٹوٹا ہے جبکہ ٹیم نے پہلی دفعہ فروری میں ان سے ملاقات کی تھی، کیتھ ہل

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:28

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء)انگلینڈ کے فٹ بال روچڈیل کے سرطان کے شکار 5 سالہ ننھے مداح جوشوا مک کورمیک کو انگلش فٹ بال لیگ کا مہینے کا بہترین اعزازی کھلاڑی قرار دیا گیا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جوشوا مک کورمیک دماغ کے سرطان میں مبتلا ہیں اور انھیں ہارٹ پول میں چیکاٹریڈ ٹرافی کے میچ کے دوران سال کے بہترین اعزازی کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا۔

ننھے مداح اپنی بیماری کے باعث اس میچ کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود نہیں تھے۔

(جاری ہے)

تاہم اگلے روز اس میچ کی ایک ٹیم نے جوشوا مک کورمیک نام کی جرسی انھیں پیش کی اورٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے نئے ساتھی سے ملاقات کی۔روچڈیل کے مالک کیتھ ہل کا کہنا تھا کہ جوشوا کی خبر سے کلب میں ہرکسی کا دل ٹوٹا ہے جبکہ ٹیم نے پہلی دفعہ فروری میں ان سے ملاقات کی تھی۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 'یہ اعزاز اس روایت کا حصہ ہے جو مہینے کا بہترین منیجر اور بہترین ڈویڑنل کھلاڑیوں کے اعلان کے وقت دیا جاتا ہی'۔ان کا کہنا تھا کہ 'کلب کو اپنے ننھے مداح کے دستخظ کے لیے ایک خاص ٹرافی بھیج دی جائے گی'۔۔