بنگلہ دیش پریمیر لیگ ،باریسل بلز نے کومیلا وکٹوریئنز کو چھ وکٹ سے ہرا دیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:28

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں باریسل بلز نے کومیلا وکٹوریئنز کو چھ وکٹ سے ہرا دیا سہیل تنویر کی 30 رنز کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آسکی۔

(جاری ہے)

میر پور میں کھیلے گئے میچ میں کومیلا وکٹوریئنز ابتدا ہی سے مشکلات میں گھرے رہے۔ مارلن سیموئلز نی48 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔سہیل تنویر نے بھی 19 گیندوں پر 30 رنز بناکر ٹیم کا اسکور آٹھ وکٹ پر 129 تک پہنچایا۔جواب میں باریسل بلز کے بیٹسمینوں نے سمجھداری سے بیٹنگ کی۔مشفق نے 33 اور پریرا نے 34 رنز بناکر ہدف چار وکٹ پر پورا کر دیا۔

متعلقہ عنوان :