کلاسک کار ریلی کا قافلہ کراچی سے پشاور کیلئے روانہ

قافلہ 1940کی الفا رومیو ، فورڈ مستنگ، مرسیڈیز 108 آسٹن مینی جیسی وینٹج گاڑیوں سے سجا ہوا ہے

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) کلاسک کار ریلی کا قافلہ کراچی سے روانہ ہوگیا، جو پاکستان کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا پشاور پہنچے گا، ریلی میں قدیم دور کی نایاب گاڑیاں شامل ہیں۔پرانی گاڑیاں جذبہ نیاقدیم دور کی نایاب گاڑیوں کا قافلہ کراچی سے پشاور کیلئے روانہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

یہ قافلہ 1940کی الفا رومیو ، فورڈ مستنگ، مرسیڈیز 108 آسٹن مینی جیسی وینٹج گاڑیوں سے سجا ہوا ہے، دس وینٹج گاڑیاں کراچی سے حیدرا آباد ، رحیم یار خان ملتان ، لاہور، اسلام آباد سے ہوتی ہوئی4دسمبر کو پشاور پہنچیں گی، لاہور اور اسلام آباد سے بھی پرانی اور قدیمی گاڑیاں اس قافلے میں شامل ہوتی جائیں گی، منتظمین پر امید ہیں کہ پشاور تک پہنچتے پہنچتے یہ قافلہ 50سے 60گاڑیوں تک جا پہنچے گا۔

ریلی کے شرکائ دس روز میں ڈھائی ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :