سری لنکن فاسٹ بائولر لیستھ مالنگا انجری کے کے بعد ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:26

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء)گھٹنے کے زخم کے بعد صحت یابی کے عمل سے گزرنے والے سری لنکائی فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا نے یقین ظاہر کیا ہے کہ وہ آئندہ سال جنوری میں جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے کرکٹ میں واپس قدم رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ دنوں کرکٹ سری لنکا کی جانب سے نیا سینٹرل کنٹریکٹ مستردکردیا۔