برطانوی پارلیمان کے کچھ اراکین بریگزٹ پر عملدرآمد کے خلاف ووٹ دیں گے

لبرل ڈیموکریٹ اور لیبر کے ممبر پارلیمان 'ریفرنڈم کے نتائج کو روکنے ، واپس موڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:25

برطانوی پارلیمان کے کچھ اراکین بریگزٹ پر عملدرآمد کے خلاف ووٹ دیں ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) لبرل ڈیموکریٹ، لیبر اور ایس ڈی ایل پی کے کئی برطانوی پارلیمان کے ممبران نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کو یورپی یونین سے باقاعدہ طور پر نکالنے والے قانون آرٹیکل 50 کو لاگو کیے جانے کے خلاف ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔لبرل ڈیموکریٹ لیڈر ٹِم فیرن نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اس وقت تک اس کی مخالفت کرے گی جب تک برطانیہ کے یورپی یونین کے رہنماؤں کے ساتھ بریگزٹ پر معاہدے پر دوسرا ریفرنڈم نہیں ہوتا۔

لیبر پارٹی کے یہ کہنے کے باوجود کے وہ اس کی مخالفت نہیں کرے گی اس کے کئی ممبر پارلیمان بھی اس کے خلاف ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ لبرل ڈیموکریٹ اور لیبر کے ممبر پارلیمان 'ریفرنڈم کے نتائج کو روکنے اور واپس موڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

'کنزرویٹو ممبر پارلیمان کی حمایت اور متعدد لیبر پارلیمان کے غیر حاضر رہنے کی وجہ سے یہ امکان پیدا ہو گیا ہے کہ یہ مسودہ قانون دارالعوام سے پاس ہو جائے۔

لبرل ڈیموکریٹس کافی عرصے سے حکومت کے یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات پر ریفرنڈم کا مطالبہ کرتے رہے ہیں لیکن اب انھوں نے کہا ہے کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو وہ لازمی طور پر آرٹیکل 50 کے خلاف ووٹ دیں گے۔ٹِم فیرن نے، جن کی جماعت کے دارالعوام میں آٹھ ممبر پارلیمان ہیں، بی بی سی کے ریڈیو 4 کے ٹوڈے پروگرام کو بتایا کہ 'آرٹیکل 50 تب ہی آگے بڑھے گا جب معاہدے کی شرائط پر ریفرنڈم ہو گا اور اگر برطانوی عوام کی قدر نے کی گئی تو ہاں، ایک سرخ لکیر ہے، اور ہم حکومت کے خلاف ووٹ ڈالیں گے۔

'لیبر کی شیڈو منسٹر کیتھرین ویسٹ، لیبر کی قیادت کے سابق امیدوار اون سمتھ اور جنوبی لندن سے تعلق رکھنے والی ممبر پارلیمان ہیلن ہیز نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ آرٹیکل 50 کے خلاف ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔ایس این پی کے 54 ممبر پارلیمان بھی ان میں شامل ہو سکتے ہیں۔ فرسٹ منسٹر نکولا سٹروجن نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسی چیز کے لیے ووٹ نہیں ڈالیں گے جو سکاٹ لینڈ کے عوام کو ترجیح نہ دی جائے۔ انھوں نے پہلے کہا تھا کہ وہ بریگزیٹ کے لیے یورپی یونین کی دفعات کو برطانوی قانون بنانے کے خلاف ووٹ دیں گی۔۔

متعلقہ عنوان :