سارو گنگولی برطانوی آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف سے پرانی رقابت نہ بھلا سکے

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:10

سارو گنگولی برطانوی آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف سے پرانی رقابت نہ بھلا ..

راجکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12نومبر۔2016ء )سابق بھارتی کپتان سوراو گنگولی اپنے وقت کے بہترین انگلش آل راؤنڈر اینڈیو فلنٹوف سے پرانی رقابت کو فراموش نہیں کر سکے، انہوں نے موجودہ انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس کو کھیل کے اعتبار سے اینڈی فلنٹوف سے بہتر قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

سابق بھارتی کپتان کے مطابق بین سٹوکس کے سٹروکس کی روانی سے انگلش بیٹنگ میں گہرائی پیدا ہو گئی ہے جو ماضی کے انگلش آل راؤنڈر اینڈی فلنٹوف سے کہیں زیادہ بہتر بیٹسمین محسوس ہوتے ہیں اور ان کا مستقبل تابناک ہے ۔

واضح رہے کہ2002ء میں نیٹ ویسٹ ٹرافی جیتنے کے بعد شرٹس اتار کر لہرانے کے معاملے پر سارو گنگولی اور اینڈی فلنٹوف کے درمیان رقابت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن گنگولی اب بھی پرانا بدلہ لینے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔