بلجیئم کا 15 مشتبہ دہشت گردوں کے اثاثوں کو منجمد کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:45

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) بلجیئم نے 15 مشتبہ دہشت گردوں کے اثاثوں کو منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گرد تنظیم پی کے کے، ڈی ایچ کے پی اور فیتو کے یورپ میں متحرک ہونے کے باوجود اثاثے منجمد کیے جانے والے دہشت گردوں میں سے ان تنظیموں کے کسی بھی رکن کا نام شامل نہ ہونا سب کے لیے باعثِ حیرت ہے۔

(جاری ہے)

دارالحکومت برسلز میں بائیس مارچ کو خود کش حملہ کرنے والوں میں سے خالد اور ابراہیم البیکروئی برادرز اور کزن کے اثاثے منجمد کرلیے گئے ہیں۔بیلجیئم حکومت 2006 سے عدلیہ کے فیصلے کے بغیر اثاثے منجمد کرنے کے اختیار نہیں رکھتی ۔