افغانستان، جرمن قونصل خانے پر حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:21

افغانستان، جرمن قونصل خانے پر حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) افغانستان میں طالبان نے مزار شریف میں جرمن قونصل خانے کے قریب ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق مزار شریف میں جرمن قونصل خانے کے باہر بارود سے بھرے ایک ٹرک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔دوسری جانب مزار شریف ہسپتال کے عہدیدار نور محمد فائز نے بتایا ہے کہ 4 لاشیں اور 120 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکے کی ذمہ قبول کرلی ہے۔انہوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ قندوز کے نزدیک ایک گاؤں پر نیٹو کے فضائی حملے کا انتقام ہے جس میں 30 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال کے دوران افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔امریکی فوج اور طالبان کے حملوں کو افغان شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :