ایران اور پولینڈ کے باہمی تعلقات کو فروغ دیا جائے گا، علی اکبر صالحی

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:21

ایران اور پولینڈ کے باہمی تعلقات کو فروغ دیا جائے گا، علی اکبر صالحی
وارسا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے پولینڈ کے صدر آندرے دودا سے ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران علی اکبر صالحی نے پولینڈ کے صدر آندرے دودا کے ساتھ ایران کے جوہری مسئلے سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پولینڈ کے صدر نے امید ظاہر کی کہ پانچ جمع ایک کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت ایران کو اپنے تمام تر حقوق حاصل ہوں گے۔

دریں اثنا ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پولینڈ کے تعلقات تاریخی ہیں جس کی بنیاد پر دیگر شعبوں میں بھی تعاون میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقدار اور استقلال کی حفاظت وہ اصول ہیں جسے حاصل کرنے کے لئے دونوں ممالک نے جد و جہد کی ہے۔ اس موقع پر ایران کے نائب صدر اور ایٹمی ادارے کے سربراہ نے پولینڈ کے صدر کو ایران کے دورے کی بھی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :