اسرائیل میں حماس سے تعاون کے الزام میں برطانوی شہری گرفتار

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:21

تل ابیب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) اسرائیل کی ایک ملٹری اپیل کورٹ نے لبنانی نژاد برطانوی شہری کو دوبارہ حراست میں لینے کا حکم دیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت حماس کو رقوم اور موبائل فون مہیا کرنے میں ملوث رہا ہے۔ عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق’عوفر‘ نامی فوجی عدالت کی طرف سے پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ 49 سالہ ملزم فائز شراری کو جو 11 ستمبر کو مقبوضہ مغربی کنارے میں داخل ہوئے تھے کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کرے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ لبنانی نثراد برطانوی شہری فائز شراری 11 سمتبر کو اردن کے راستے مقبوضہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں داخل ہوئے تھے۔ چار روز بعد جب وہ واپس جانے لگے تواسرائیلی فوج نے انہیں اردن اور فلسطینی علاقے مغربی کنارے کے درمیان رابطے کے لیے استعمال ہونے والے شاہ حسین پل سے حراست میں لے لیا تھا۔ شراری کے وکیل رمزی قتیلات نے اپنے موکل کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ اسرائیلی حکام نے فائز شراری پر حماس کو رقوم اور موبائل فون مہیا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :