خلیجی ممالک دنیا کی چھٹی معاشی طاقت بن سکتے ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:21

خلیجی ممالک دنیا کی چھٹی معاشی طاقت بن سکتے ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے پاس دنیا کی چھٹی معاشی طاقت بننے کا سنہری موقع ہے۔ اگر خلیجی ممالک نے درست سمت میں کام جاری رکھا تو پیش آئند چند برسوں میں خلیجی بلاک دنیا کی چھٹی بڑی معاشی قوت بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض میں خلیجی ممالک کی اقتصادی ترقی کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم خطے کو دنیا کی بہترین معاشی قوت بنانے کے لیے دستیاب مواقع سے بھرپور استفادے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں معاشی بلاک بن رہے ہیں اور ہمارے پاس بھی ایک مضبوط معاشی بلاک تشکیل دینے کا بہترین موقع ہے۔ خلیجی کی اقتصادی ترقی کمیٹی ہمارے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا بہترین فورم ہے۔ خلیجی ممالک میں اقتصادی اور معاشی طور پر مضبوط طاقت بننے کی صلاحیت موجود ہے۔ ہمیں مل کر اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقتصادی اور معاشی ترقی کی منزلیں طے کرنا ہیں۔

متعلقہ عنوان :