مصر میں سیلفی لینے کے دوران دو لڑکیاں چوتھی منزل سے گر گئیں

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:21

مصر میں سیلفی لینے کے دوران دو لڑکیاں چوتھی منزل سے گر گئیں
قاہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) مصر کے شمالی صوبے بورسعید میں ایک المناک واقعے میں دو نوجوان لڑکیاں "سیلفی لینے کے دوران عمارت کی چوتھی منزل سے نیچے گر کر شدید زخمی ہو گئیں جو اب زندگی اور موت کے درمیان کشمکش میں ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی ادارے کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دونوں لڑکیاں التوحید ٹاور کی چوتھی منزل پر واقع ایک فلیٹ کی بالکونی میں سیلفی لینے کی کوشش کر رہی تھیں جس کے دوران ان کا توازن بگڑ گیا اور دونوں زمین پر جا گریں۔دونوں کی عمر پندرہ برس ہے۔

متعلقہ عنوان :