کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کی عالمی تنظیم اپنے ماہرین حلب بھیجے، روس

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:15

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) روسی وزارت دفاع نے انسداد کیمیائی ہتھیار کی عالمی تنظیم سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ماہرین شامی شہر حلب بھیجے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی وزارت دفاع کے مطابق حلب کے جنوب مغربی حصے میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے اور روس کے پاس اس کے شواہد ہیں۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ باغیوں کی جانب سے کیمیائی مواد کے حامل گولے داغے گئے ہیں، جن میں سے کچھ نہیں پھٹے اور وہ حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :