ڈیرہ غازی خان، 10 سالہ بچے پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی، نشتر ہسپتال منتقل

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:15

ڈیرہ غازی خان، 10 سالہ بچے پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی، نشتر ہسپتال ..
ڈیرہ غازی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) ڈیرہ غازی خان کے علاقے بستی سہرانی میں 10 سالہ محمد شاہد پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی جس کے نتیجہ میں وہ بری طرح جھلس گیا۔

(جاری ہے)

اسے انتہائی تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق محمد شاہد کے تین دوستوں روشن، ساجد اور رمضان نے اسے ویران جگہ پر بلایا جہاں پر 25 سالہ نوجوان محسن بھی موجود تھا۔ پولیس کے مطابق محسن نے شاہد کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی،ناکامی پر اسے آگ لگا دی۔

متعلقہ عنوان :