ضلع کے تمام مراکز صحت کو فعال بنانے اور عوام کو تمام بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ قریش

جمعہ 11 نومبر 2016 23:23

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء)ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ قریش نے کہا کہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت ضلع کے رورل ہیلتھ ، ڈسپنسریوں بنیادی مراکز صحت میں عوام کو صحت کی تمام طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں محکمہ صحت کا عملہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں کر عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں انکی دہلیزپر فراہم کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ڈی کھوسٹ کا دورہ کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد جاویدتھے ۔ڈپٹی کمشنر نے سی ڈی کھوسٹ کا تفصیلی معائنہ کیا میڈسین سٹور ، او ، پی ، ڈی اور حاضری رجسٹر بھی چیک کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت ، ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ ملکر ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت ضلع کے تمام مراکز صحت کو فعال بنانے اور عوام کو تمام بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مراکز صحت میں عوام کو ملیریا کی مفت ٹیسٹ ادویات کی فراہمی کے علاوہ دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ دیہی علاقوں میں رہنے والوں کو چھوٹے چھوٹے امراض کے چیک آپ یا علاج کیلئے شہر کا رخ کرنے کے بجائے انہیں اپنی ہی گاؤں میں مراکز صحت میں انہیں محکمہ صحت کی جانب سے بنیادی سہولیات فراہم ہو ڈپٹی کمشنر پیرامیڈیکس سٹاف پر زور دیا کہ وہ اپنی فرائض ایمانداری اور پابندی سے سرانجام دیں کر غریب عوام کے علاج معالجہ پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہاکہ ضلع بھر کے مراکز صحت میں درپیش مسائل دور کرنے کیلئے صوبائی حکومت اور صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال اس سلسلے میں بھر پور تعاون کررہے ہیں اور مراکز صحت میں جن مسائل کا سامنا ہے انہیں جلد دور کیا جائے گا تاہم فرائض میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا۔