چین، براہ راست نشر کی جانے والی ویب سائٹس کو قانونی دائرہ کار میں لانے کا منصوبہ تیار

جمعہ 11 نومبر 2016 22:25

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) چین نے براہ راست نشر کی جانے والی ویب سائٹس کو ایک باقاعدہ نظام کے تحت قانونی دائرہ کار میں لانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے ۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کی رپورٹ کے مطابق براہ راست نشریات پیش کرنے والی ویب سائٹس کے ذریعے بہت سے گمنام چہروں نے چین میں شہرت حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ایک اندازے کے مطابق چین میں 325ملین سے زائد صارفین ایک وقت میں ان ویب سائٹس کے ذریعے نشر ہونے والے مواد کو دیکھتے ہیں ۔

جون 2016میں 710ملین انٹرنیٹ صارفین نے ایسی ویب سائٹس کے ذریعے نشریات دیکھیں جبکہ 656ملین صارفین اپنے موبائلز کے ذریعے نشریات سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔ ایسی اطلاعات بھی سامنے آتی رہی ہیں کہ ان ویب سائٹس پر غیر اخلاقی مواد نشر کیا گیا جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ آمدن حاصل کرنا تھا۔مرکزی حکومت کی جانب سے اب ان تمام ویب سائٹس کی قانون کے تحت نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :