لیویز کی کاروائی ‘فائرنگ سے نیچارہ میں قتل ہونے والے نوجوان محمد ابراہیم نیچاری کے مقدمہ میں نامزد3 ملزمان گرفتار

جمعہ 11 نومبر 2016 22:16

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) گزشتہ روز قلات کے علاقہ یونین کونسل نیچارہ میں ایک شخص محمد ابراہیم ولد سفر خان نیچاری کوفائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تحصیلدارقلات منظور احمد محمدحسنی نے میڈیا کے سامنے تینوں گرفتار ملزمان کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر قلات جلال الدین کاکڑ کے خصوصی ہدایت پر تحصیلدار قلات منظور احمد محمدحسنی ،رسالدارعبدالظہور ،رسالدار محمد انورنیچاری نے لیویز کمانڈوز کے ہمراہ نیچارہ میں کاروائی کرتے ہوئے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر محمد ابراہیم کے قاتلوں نامزد تین ملزمان بشیر احمد ،نصرالدین اور عبدالخالق اقوام نیچاری ساکنان نیچارہ کو گرفتار کرکے قلات لیویز تھانہ منتقل کردیا گیا ۔

تینوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :