امریکی انتخابات میں تمام ماہرین کے تجزیے غلط ثابت ہوئے ،امریکہ اور برطانیہ میں فردسے زیادہ ادارے اہمیت رکھتے ہیں،ٹرمپ نے آئی لو پاکستان بھی کہا ہے ،شکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ پورا نہیں کیا جا سکتا ، امریکہ کو بتا دیا ہے ہمارا اپنا عدالتی نظام اور قوانین ہیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 11 نومبر 2016 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ امریکی انتخابات میں تمام ماہرین کے تجزیے غلط ثابت ہوئے ،مریکہ اور برطانیہ میں فردسے زیادہ ادارے اہمیت رکھتے ہیں،ٹرمپ نے آئی لو پاکستان بھی کہا ہے ،شکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ پورا نہیں کیا جا سکتا ، امریکہ کو بتا دیا ہے ہمارا اپنا عدالتی نظام اور قوانین ہیں ۔

وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔طارق فاطمی نے کہا کہ سرل المیڈا کی سٹوری میں جس میٹنگ کا ذکر ہے میں اس میں موجود تھا، نیوزلیکس کا معاملہ تحقیقاتی مراحل میں ہے اس پر بات کرنا ٹھیک نہیں ہے ۔امریکی انتخابات میں تمام ماہرین کے تجزیے غلط ثابت ہوئے ، امریکی انتخابات میں 88میں 87تجزیے غلط ثابت ہوئے ، امریکہ کا متوسط طبقہ بے چینی کا شکار ہے ، امریکہ اور برطانیہ میں فردسے زیادہ ادارے اہمیت رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کی ویب سائٹ سے مسلم مخالف بیان ہٹا دیا گیا ہے ، وزیراعظم نے صدر منتخب ہونے پر ٹرمپ کو مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی ، ٹرمپ نے بھی کہا کہ آئی لو یو پاکستان ۔انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ پورا نہیں کیا جا سکتا ، امریکہ کو بتا دیا ہے ہمارا اپنا عدالتی نظام اور قوانین ہیں ۔