کالجز رجسٹریشن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے،وزیر تعلیم سندھ

جام مہتاب حسین ڈھر سے سید شہزاد اختر،غلام عباس بلوچ ودیگر کی ملاقات،مسائل پرتبادلہ خیال

جمعہ 11 نومبر 2016 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ کالجز رجسٹریشن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے، جن کالجز نے ضابطے کی کارروائی پوری کرلی ہوگی انہیں جلد رجسٹریشن دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر سیدشہزاد اختر، ممبر میٹرک بورڈ غلام عباس بلوچ اور سیکریٹری انفارمیشن نصیرالدین سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

پیک کے وفد نے ملاقات میں وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈھر کو کالجز رجسٹریشن کے مسائل سے آگاہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر یہ سنگین مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ہزاروں بچوں کا مستقبل دائو پر لگ سکتا ہے اور وہ رواں سال انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں شرکت نہیں کرسکیں گے، وزیر تعلیم نے پیک کے تمام معاملات غور سے سنیں اور وفد کو یقین دہانی کرائی کے کالجز رجسٹریشن کے مسائل فوری حل کرائیں گے تاکہ بچوں کا سال ضائع نہ ہو۔ صدر پیک نے مطالبات پر غور اور حل کرانے کی یقین دہانی پر وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :