حکومت کو تحریک انصاف پر الزام تراشی اور پانامہ ایشو پر ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا‘ سید صمصام علی بخاری

وزیراعظم کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا ہوناہوگا، تحریک انصاف پانامہ چوروں کے احتساب تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی

جمعہ 11 نومبر 2016 21:42

حکومت کو تحریک انصاف پر الزام تراشی اور پانامہ ایشو پر ناکامی کے علاوہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹر ی اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ حکومت کو تحریک انصاف پر الزام تراشی اور پانامہ ایشو پر ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، وزیراعظم کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا ہوناہوگا، تحریک انصاف پانامہ چوروں کے احتساب تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت کے درباری پانامہ کے ایشوکو عوام کے سامنے توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں اور عوام کو باور کرانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ تحریک انصاف ثبوت دینے میں ناکام رہی ہے یہ خبریں سراسرجھوٹ پر مبنی ہیں تحریک انصاف تمام ثبوتوں کے ساتھ سپریم کورٹ میں جارہی ہے ، ملکی دولت لوٹنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریںگے ۔

انہوں نے کہاکہ پانامہ کے ایشو کو مرنے نہیں دیںگے ، کرپٹ اور لوٹ مارکرنے والوںکو معاف نہیں کریںگے اور وزیراعظم جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہوںگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آئے روز فیتے کاٹ کر عوام کی آنکھوں میںدھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں ، وزیراعظم کی طرف سے لوڈشیڈنگ میںکمی کا اعلان جھوٹ پر مبنی ہے ، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ حکومت سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی بھی تیار ی کرچکی ہے جس سے عام آدمی کی زندگی میںمزید مشکلات کا اضافہ ہوگا۔

(ن) لیگ کی حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے اضافے کا باعث بنی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام (ن) لیگ کی تصویری کہانوں کواچھی طرح جان چکی ہے اور اب ان کے دھوکے میں نہیں آئے گی۔سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ (ن) لیگ کے درباری اپنی نوکریوں کو خطرے میں دیکھ کر منفی پروپیگنڈے پر اتر آئے ہیں لیکن تحریک انصاف ان کو بھاگنے نہیں دے گی اور عوام کے ساتھ کی جانے والی ہر زیادتی کا حساب لیا جائے گا۔