پاکستان کی افغانستان کے شہر مزار شریف میں جرمن قونصلیٹ پر خود کش حملے کی شدید مذمت

جمعہ 11 نومبر 2016 21:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) پاکستان نے افغانستان کے شہر مزار شریف میں جرمن قونصلیٹ پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاںبحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کودفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے مزار شریف میں جرمن قونصلیٹ پر خود کش حملے کی شدید مذمت اور حملے میں جاںبحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ پاکستان نے جرمن حکومت کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جاری کوششوں و تعاون کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :