اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 880 ارب روپے شامل کر دئیے

جمعہ 11 نومبر 2016 21:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 880 ارب روپے شامل کر دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کیلئے 5.80 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 880 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.85 فیصد تا 5.80 فیصد سالانہ کے حساب سے 880 ارب روپے ہی مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں شرکت کرنے والی تمام 24 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔