سرپلاسٹ 40بر س سے گلا س فا ئبرری انفو ر سڈ پلا سٹک پا ئپ فٹنگز بنانے میں شہرت کی حا مل ہے ،ابرار احمد شیخ

جمعہ 11 نومبر 2016 21:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء)سو ئٹزر لینڈ کی کمپنی سر پلا سٹ (SARPLAST) جو گزشتہ 40بر سو ں سے گلا س فا ئبرری انفو ر سڈ پلا سٹک ( GLASS FIBER REINFORCED PLASTIC ) پا ئپ فٹنگز بنانے میں شہرت کی حا مل ہے نے سندھ میں پا ئپ اور فٹنگز کے شعبے میں سر ما یہ کا ر ی کیلئے گہر ی دلچسپی کا اظہا ر کیا ہے ۔اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ کے دفتر میں منعقد ہوا جس سے سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ابرا ر احمد شیخ اور سر پلا سٹ سو ئٹزر لینڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر گسی پی گو ٹی (DRIGUSEPPEGOTTI) کے در میا ن گلا س فا ئبرری انفو ر سٹر پلا سٹک پا ئپ ا ور فٹنگز کے شعبے میں مقامی کمپنیو ں کے ساتھ جو ائنٹ وینچر کے تحت سر ما یہ کا ر ی پر گفتگو ہو ئی ۔

اجلا س میں پا کستا نی کمپنیو ں بز نس اینڈ انجینئر نگ ٹرینڈ ز ،انٹر نیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ اور اسٹیلکس کے نما ئندو ں کے علا وہ ایس بی آئی کے افسرا ن نے بھی شر کت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سو ئس کمپنی سر پلا سٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اپنی کمپنی کی مصنو عا ت کی دنیا بھر میں کھپت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور گلا س فا ئبرری انفو ر سڈ پلا سٹک پا ئپ ا ور فٹنگز کے شعبے میں جو ائنٹ وینچر کے تحت سرمایہ کا ر ی میں گہری دلچسپی کا اظہا ر کیا۔

ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس بی آئی ابرا ر احمد شیخ نے سو ئس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور سر ما یہ کا ر ی کیلئے ان کی دلچسپی کا بھر پو ر خیر مقدم کر تے ہو ئے کہا کہ سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ اس ضمن میں سرپلاسٹ کی ہر ممکن معا ونت کر ے گی تا کہ سر پلا سٹ مقا می سر ما یہ کا رو ں اور کمپنیو ں کے ساتھ مل کر سندھ میں سر ما یہ کار ی کر ے اور جی پی آر پا ئپ اور فٹنگز کے شعبے میں کا ر خا نہ لگا ئے تا کہ یہا ں جی پی آر پا ئپ اور فٹنگز کی ضروریا ت پوری ہو نے کے ساتھ ساتھ رو زگا ر کے موا قع بڑ ھیں اور معیشت کو استحکا م ملے ۔#