انجیلا مرکل نے بھی ٹرمپ کو مبارکبادی پیغام دے دیا

جمعہ 11 نومبر 2016 21:29

انجیلا مرکل نے بھی ٹرمپ کو مبارکبادی پیغام دے دیا
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے امریکی نامزد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کر کے انہیں الیکشن جیتنے پر مبارکباد دے دی ہے۔ میرکل کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے اپنی پہلی گفتگو میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

(جاری ہے)

تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں کی ٹیلی فون کال کا دورانیہ کیا تھا اور کن امور پر بات چیت ہوئی۔ میرکل آئندہ جمعرات برلن میں امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کریں گی، جس میں یورپی یونین اور امریکا کے مابین آزاد تجارت کے مجوزہ معاہدے پر بھی گفتگو ہو گی۔۔

متعلقہ عنوان :