میڈیا پیشہ ور مظاہرین کو بھڑکا رہا ہے جو ان کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں اور یہ انتہائی غیر منصفانہ ہے ،ْڈونلڈ ٹرمپ

جمعہ 11 نومبر 2016 21:09

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میڈیا پیشہ ور مظاہرین کو بھڑکا رہا ہے جو ان کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں اور یہ انتہائی غیر منصفانہ ہے۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخابی مہم کے دوران بھی کئی مشکلات کا شکار رہے کبھی متنازع ویڈیو کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہا تو کبھی اپنی مخالف ہیلری سے مباحثے ہارنے کے بعد مقبولیت میں کمی کی وجہ سے پریشانی کا شکار رہے تاہم تمام پریشانیوں کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ صدر کے منصب پر فائز ہونے میں کامیاب ہو ہی ہوگئے تاہم پریشانیاں ٹرمپ کا پیچھا چھوڑنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں۔

امریکی صدارتی الیکشن کے نتائج کے بعد ٹرمپ کے خلاف خود امریکا میں مظاہرے پھوٹ پڑے، امریکی ریاستوں اوریگا، نیویارک، ٹیکساس، ٹینیسی میں ہزاروں افراد نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

اپنے خلاف ہونے والیمظاہروں پر ٹرمپ بھی خاموش نہ رہ سکے اور سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں میڈیا کو ان مظاہروں کا زمہ دار قرار دے دیا۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ صدارتی الیکشن ایک دم شفاف تھے جس کے بعد انہیں کامیابی ملی تاہم اب میڈیا پیشہ ور مظاہرین کو بھڑکا رہا ہے جو ان کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں اور یہ انتہائی غیر منصفانہ ہے۔

متعلقہ عنوان :