گورنرسندھ کی تبدیلی خوش آئند ہے‘وفاق کے اس فیصلے سے شہرقائدؒ میں بحالی امن میں بھرپور مددملے گی،اس تبدیلی پر''بڑی دیرکی مہرباں آتے آتی''کامحاورہ صادق آتا ہے

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدرچودھری محمدالطاف شاہد کاگورنر سندھ کی تبدیلی پر اظہار خیال

جمعہ 11 نومبر 2016 21:06

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدرچودھری محمدالطاف شاہد نے چودہ برس بعد گورنر سندھ کی تبدیلی پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنرسندھ کی تبدیلی خوش آئند ہے، اس تبدیلی پر''بڑی دیرکی مہرباں آتے آتی''کامحاورہ صادق آتا ہے۔وفاقی حکومت نے کافی دیر سے کیا مگردرست اوردوررس اقدام کیا۔

اس تبدیلی کاکریڈٹ پاک سرزمین پارٹی کے دبنگ چیئرمین مصطفی کمال کوجاتا ہے۔اگرمصطفی کمال حقائق سے پردہ نہ اٹھاتے تو عشرت والعبادتومزے سے گورنرہائوس کراچی میں بیٹھے عیش وعشرت کی زندگی گزاررہے تھے ۔وفاق کے اس فیصلے سے شہرقائدؒ میں بحالی امن میں بھرپور مددملے گی ۔عشرت العباکوہٹانا کافی نہیں ،موصوف کااحتساب بھی کیا جائے ۔

(جاری ہے)

عشرت العباد کی طرح جودوسرے سہولت کار ہیں انہیں بھی اہم سرکاری عہدوں سے ہٹاناہوگا ۔

وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ سندھ کے گورنر کی حیثیت سے عشرت العباد مسلسل چودہ برس جس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث رہے اورکس کس معاملے میں اپنااثرورسوخ استعمال کرتے ہے ،ان سبھی ایشوزکاجائزہ لیا جائے ۔پاک سرزمین پارٹی کے قائدین اورکارکنان آئندہ بھی بدعنوان عناصر کے چہروں سے نقاب اتارتے اورمختلف معاشرتی برائیوں کیخلاف آوازاٹھاتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال اورمرکزی صدرانیس احمدقائم خانی بلاشبہ مردآہن ہیںاوروہ غداروں اوران کے سہولت کاروں کوانجام تک پہنچانے کیلئے ان کاتعاقب جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :