کراچی آپریشن آخری دہشتگردکے خاتمے تک جاری رہے گا۔گورنرسندھ

منصب سنبھالاہے انشاء اللہ بہتری کیلئے کام کروںگا،سندھ کی ترقی پورے پاکستان کی ترقی ہے۔سعیدالزماں صدیقی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 نومبر 2016 19:39

کراچی آپریشن آخری دہشتگردکے خاتمے تک جاری رہے گا۔گورنرسندھ

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11نومبر2016ء) :نئے گورنرسندھ جسٹس (ر)سعیدالزماں صدیقی نے کہاہے کہ کراچی آپریشن آخری دہشتگردکے خاتمے تک جاری رہے گا،منصب سنبھالا ہے انشاء اللہ بہتری کیلئے کام کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں بہترین کام کررہی ہیں۔گورنرسندھ کامنصب سنبھالا ہے انشاء اللہ بہتری کیلئے کام کروں گا۔سندھ کی ترقی پورے پاکستان کی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے کسی پارٹی میں شامل ہونے کا نہیں کہا۔