پشاورپولیس نے غیر ملکی کپڑاسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،گروہ کا سرغنہ گاڑی سمیت گرفتار

جمعہ 11 نومبر 2016 20:28

پشاور۔11نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی کپڑاسمگل کرنے کی کوشیش ناکام بنا تے ہوئے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ کو موٹر کار سمیت گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کپڑا سمگل کرنے کی خفیہ اطلاع پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں ایس پی رورل فرقان بلال ،DSPچمکنی عبدالسلام خالد ، ایس ایچ او تھانہ چمکنی اور انچارج چوکی ترناب طاہر خان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران موٹر کا نمبر LEB 6990کو روک کر تلاشی لی اور اس کے خفیہ خانوں سے 78تھان کپڑا برآمد کرکے ملزم محمد ظاہر ولد شیر حضرت شاہ سکنہ دیر کو گرفتار کر لیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :