پشاورپولیس کی دودنوں کی کارروائیاں، چھ اشتہاری سمیت159جرائم پیشہ گرفتار

جمعہ 11 نومبر 2016 20:24

پشاور۔11نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) پشاور پولیس نے گزشتہ 2دنوں کے دوران سٹی،کینٹ ، رورل اور صدر ڈویژنزکے مختلف تھانہ جات کے حدود میںسرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن اور مختلف کاروائیوں کے دوران قتل اقدام قتل،راہزنی،ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 06اشتہاری مجرمان سمیت 159جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروش ،11غیر رجسٹر کرایہ داران کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کی نگرانی میں ایس پی سٹی گل نواز جدون کی زیر قیادت ڈی ایس پی سٹی ٹو روخانزیب خان، ایس ایچ او تھانہ ہشتنگری انسپکٹرسبز علی خان بمعہ دیگر پولیس نفری نے تھانہ ہشتنگری کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سڑائیک آپریشن کرتے ہوئے اس دوران 10 عدد پستول،2 عدد کالا کوف،3 عددبندوق 7ایم ایم،1عدد بندوق 12 بور اور 994عدد کارتوس برآمد کرکے 15 جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ گزشتہ 2دنوں کے اندر سٹی ،کینٹ ، رورل اور صدر ڈویژنز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میںسرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز،ناکہ بندیوں کے دوران اور مختلف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے مجرموں کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں،شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرناکہ بندیوں اور مختلف کاروائیوںکے دوران قتل اقدام قتل،راہزنی ،ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 06اشتہاری مجرمان سمیت 159جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروش اور11 غیر رجسٹر کرایہ داروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ،04عدد کلاکوف،01عدد ریپیٹر،04عدد رائفل،07عدد بندوق،43عدد پستولیں،03عدد میگزین،1521عدد کارتوس،43کلو گرام چرس اور 19بوتل شراب برآمد کرکے ملزموں کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔