وفا قی پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کیخلاف مختلف کا رروائیاں،6ملزمان گرفتار

قبضہ سے منشیات، اسلحہ، مال مسروقہ برآمد، مقدما ت درج کر لیے

جمعہ 11 نومبر 2016 20:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 06ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 470گرام چرس ، نقدی ، مو با ئل فون ، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے مقدما ت درج کر لیے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے دوران گشت ملزم نزاکت حسین کو گرفتار کرکے 470گر ام چرس بر آمد کرلی۔

تھا نہ رمنا پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان آ صف اقبا ل اور خا لد منیر کو گرفتار کرکے ان سے مسروقہ مو با ئل فون بر آمد کرلیا۔ سی آئی اے پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان علی الر حمن اور عنا ئت اللہ کو گرفتار کر کے ان سے نقدی 3200روپے اور دیگر اشیا ء بر آمد کرلیں۔

(جاری ہے)

تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت ملزم آصف فاروق کو گرفتا رکرکے اس سے پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت سے سخت کا رروائی عمل میں لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا تے ہو ئے جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ۔پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :