وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جاری ترقیاتی پروگرامز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اورمعیار یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کی پالیسی اپنائی ہے‘شہبازشریف

جمعہ 11 نومبر 2016 20:07

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جاری ترقیاتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت یہاںاعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا،جس میںعوام کی فلاح وبہبود کیلئے جاری ترقیاتی پروگرامز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے شہری ودیہی علاقوں میں اربوں روپے کی لاگت سے عوامی فلاح کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔

انہوںنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کامحور عام آدمی کی ترقی و خوشحالی ہے ۔

(جاری ہے)

ترقیاتی پروگرامز کے ثمرات عام آدمی تک ہر صورت پہنچنے چاہئیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اورمعیار یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کی پالیسی اپنائی ہے ۔قومی وسائل کے درست استعمال اورمنصوبوں کی مانیٹرنگ کے حوالے سے تھرڈ پارٹی کا نظام انتہائی سود مند ہے ۔صوبائی وزیر رانا مشہود احمد ،ایم این اے حمزہ شہباز،ایم این اے مہر اشتیاق احمد ،چیف سیکرٹری،اراکین پنجاب اسمبلی ،چوہدری شہبازشریف، باؤ اختر،چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات،متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔